Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / امریکہ میں فلمی اداکارہ پریتی زینٹا کی شادی

امریکہ میں فلمی اداکارہ پریتی زینٹا کی شادی

ممبئی ۔ یکم مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زینٹا نے لاس اینجلس میں اپنے امریکی بوائے فرینڈ جین گڈانف (Gene Goodenough) کے ساتھ ایک خانگی تقریب میں شادی کرلی ہے۔اگرچیکہ مشہور فلم ’ کل ہو نہ ہو ‘ کی 41سالہ اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں خاموشی اختیار کرلی تھی لیکن سینئراداکار اور پرتی زینٹا کے دوست کبیر بیدی نے شادی کی توثیق کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹر پر مبارکباد پیش کی ہے، کبیر بیدی نے یہ پیام پوسٹ کیا ہے کہ فرشتوں کے شہر لاس اینجلس میں جین کے ساتھ آپ کی شادی کے موقع پر بہت بہت مبارکباد پیش ہے۔ مشہور شخصیتوں کی زیور تراش فرح خاں علی جو کہ سوزین خاں کی بہن اور پرینتی زینٹا کی قریبی دوست ہیں شادی کی تقریب میں شریک تھیں اور نوبیاہی جوڑے کو شادی کی مبارکباد پیش کی۔ یہ اطلاعات ایسے وقت آئی ہیں جب پریتی زینٹا نے اپنی شادی کی خبروں سے انکار کردیا تھا۔واضح رہے کہ ہندوستان کے ممتاز صنعتکار نس واڈیا کے ساتھ بھی پریتی زینٹا کی عاشقی کے چرچے تھے لیکن ان کے تعلقات میں اچانک دراڑ آگئی۔

TOPPOPULARRECENT