Monday , October 23 2017
Home / دنیا / امریکہ میں ’’قبل از وقت‘‘ رائے دہی کا ریکارڈ 2012ء سے متجاوز

امریکہ میں ’’قبل از وقت‘‘ رائے دہی کا ریکارڈ 2012ء سے متجاوز

واشنگٹن ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں جمہوری طرز حکومت میں عوام کو یہ سہولت بھی دستیاب ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں اپنی رائے دہی مقررہ رائے دہی کے دن سے قبل کرلیں۔ منگل کو منعقد شدنی صدارتی انتخابات سے قبل ہی 35 ملین امریکی شہری ’’قبل از وقت رائے دہی کی سہولت‘‘ سے استفادہ کرچکے ہیں جس نے 2012ء کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے جس وقت امریکہ میں 32.3 ملین ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال پیشگی طور پر کیا تھا، قبل از وقت رائے دہی کے ماہر سمجھے جانے والے مائیکل میک ڈونالڈ جو الیکشن پراجکٹ چلاتے ہیں، نے کہا کہ متعدد ریاستوں میں قبل از وقت رائے دہی کا ریکارڈ بن چکا ہے یا پھر 2012ء کے ریکارڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔ مثال کے طور پر ریاست ٹیکساس میں قبل از وقت رائے دہی کا تناسب 2012ء کے تناسب سے 36 فیصد زائد ہے۔

TOPPOPULARRECENT