Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / امریکہ میں قتل:ورنگل کے نوجوان کی نعش آج شہر لائی جائے گی

امریکہ میں قتل:ورنگل کے نوجوان کی نعش آج شہر لائی جائے گی

حیدرآباد16فروری(سیاست نیوز) ورنگل کے نوجوان ومشی چندر ریڈی جس کو امریکہ کے کیلیفورنیا میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا کی لاش جمعہ کو حیدرآباد لائی جائے گی ۔ اس کے حملہ آور کی پولیس نے شناخت کرلی ہے اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تلنگانہ کے وزیر این آر آئی امور کے ٹی راما راؤ نے این آر آئی محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ کیلیفورنیا میں ہندوستانی قونصل خانہ سے ربط میں رہے تاکہ اس نوجوان کی نعش حیدرآباد لانے کے عمل میں تیزی پیدا کی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT