Wednesday , May 24 2017
Home / دنیا / امریکہ میں لٹیروں نے ہندوستانی کو گولی مار دی

امریکہ میں لٹیروں نے ہندوستانی کو گولی مار دی

واشنگٹن ؍ نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 26 سالہ ہندوستانی شخص کو دو نقاب پوش لٹیروں نے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ واشنگٹن کے ایک گیس اسٹیشن پر رونما ہوا۔ متوفی کے ارکان خاندان نے بتایا کہ وکرم جریال گیس اسٹیشن کے اے ایم ۔ پی ایم اسٹور میں بطور کلرک کام کیا کرتا تھا جو واشنگٹن کے یاکیما سٹی میں واقع ہے۔ واردات کے وقت جریال کیش کاؤنٹر پر بیٹھا ہوا تھا۔ پولیس کے بیان کے مطابق جریال نے لٹیروں کو وہاں موجود پوری نقد رقم حوالے کردی اس کے باوجود بھی  ایک نقاب پوش نے اس پر گولی چلادی۔ جریال کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں بعدازاں اس کی موت ہوگئی۔ جریال کا تعلق پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہوشیار پور سے تھا اور وہ صرف ایک ماہ قبل ہی امریکہ منتقل ہوا تھا۔ اس کے بڑے بھائی نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ اس موقع پر بڑے بھائی نے ٹوئیٹر کے ذریعہ وزیرخارجہ سشماسوراج کو بھی واردات کی تفصیل بتائی اور ان سے درخواست کی کہ اس کے بھائی کی نعش ہندوستان لانے کیلئے موصوفہ خصوصی ہدایت جاری کریں جس کے بعد سشماسوراج نے بھی اپنے جواب میں تعزیت کا اظہار کیا اور تسلی دی کہ ہندوستانی سفارتخانے سے رابطہ قائم کرتے ہوئے متوفی کے ارکان خاندان کو درکار تمام سہولیات اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT