Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / امریکہ میں مسلم خاتون پر جنونی کا حملہ ، نماز سے واپسی پر حجاب چھین لیا گیا

امریکہ میں مسلم خاتون پر جنونی کا حملہ ، نماز سے واپسی پر حجاب چھین لیا گیا

واشنگٹن ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک جنونی شخص نے ایک مسلم خاتون کے چہرہ سے حجاب کھینچ دیا اور اس خاتون نے دعویٰ کیاکہ حملہ آور شخص نے جانوروں کی طرح اس کی پٹائی کی اور بار بار اس کے سر کو کچلتا رہا۔ اس واقعہ پر سارے ملک میں برہمی کے اظہار کے ساتھ نفرت پر مبنی اس حملے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ بیان کیا جاتا ہیکہ ملواکی میں اس خاتون پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد واپس ہورہی تھی۔ ملواکی پولیس نے فاکس نیوز سے کہا کہ وہ اس جرم کی تحقیقات کررہی ہیں۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا جس میں زخمی خاتون کو گذشتہ روز دواخانہ سے ڈسچارج کیا گیا۔ حملے سے بری طرح متاثرہ خاتون نے کہا کہ ’’میں خود سے کہہ رہی تھی کہ میں آج ہی یقینی طور پر مر جاؤں گی۔ جب وہ اپنی کار سے اتر کر مجھے اپنے قریب طلب کیا‘‘۔ اس خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کے ساتھ کہا کہ ’’ایک شخص کار سے باہر آیا۔ وہ شخص صرف ایک ہی چیز چاہتا تھا۔ وہ یہ کہ صرف خاتون کے چہرہ سے حجاب یا نقاب ہنانا چاہتا تھا‘‘۔ خاتون نے کہا کہ ’’اس شخص نے میرا حجاب… میرا نقاب چھین لیا۔ میں نے اس سے لڑنے کی کوشش کی، میں نے کہا میرا حجاب مت کھینچیں چنانچہ اس نے مجھے ڈھکیل دیا اور زمین پر گرادیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT