Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / امریکہ میں ملازمت کیلئے ہندوستان میں آن لائین کورسیس

امریکہ میں ملازمت کیلئے ہندوستان میں آن لائین کورسیس

H1B ویزا ہولڈرس کی بیویوں کیلئے موقع ۔ امریکی قوانین میں نرمی اور طلب میں اضافہ اصل وجہ
چینائی 6 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں H1B ویزا پر مقیم ہندوستانیوں کی شریک حیات کیلئے امریکہ میں قیام در اصل آئی بی ایم میں اپنے کیرئیر کو بریک دینے کے مترادف تھا ۔ ایسی کوئی خواتین ہیں جن کے شوہر امریکہ میں H1B ویزار پر مقیم تھے ۔ جب یہ خواتین اپنے شوہروں کے پاس گئیں تو اس وقت کے امریکی قوانین کے مطابق انہیں وہاں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔ ان خواتین کو اپنے شوہروں کے ساتھ رہنے پر اپنے کیرئیر کو بریک دینا پڑ رہا تھا ۔ تاہم چار سال کے عرصہ میں حالات میں قدرے تبدیلی آئی ہے ۔ جہاں امریکہ میں قوانین میں نرمی پیدا ہوئی وہیں ان خواتین کیلئے مارکٹ اور اس کی ضروریات میں ہوئی تبدیلی مشکل پیدا کرنے لگی تھی ۔ ایسی صورتحال میں بنگلورو میں کام کرنے والے ایک ادارہ کی جانب سے ایسی خواتین کیلئے آن لائین کورسیس کا آغاز کیا گیا ہے جو ان کورسیس کی تکمیل کے بعد دوبارہ امریکہ میں اپنے کیرئیر پر توجہ دے سکتی ہیں۔ بنگلورو میںایڈوریکا نامی ادارہ کی بانی اور سی ای او لولین بھاٹیہ نے بتایا کہ امریکہ میں قوانین میں نرمی کے بعد سے ان کے ادارہ میں داخلہ حاصل کرنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہاں پہلے 12 فیصد تک خواتین داخلے حاصل کیا کرتی تھیں لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 17 فیصد ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں اکثریت ایسی خواتین کی ہے جو امریکہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سہ ماہیوں کے دوران یہ اضافہ ہوا ہے ۔ ان کے خیال میں امریکہ میں قوانین میں نرمی اور امریکی مارکٹ کی ضروریات میں اضافہ کی وجہ سے یہ صورتحال بنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتیں کہ ان کے ادارہ میں داخلہ لینے والی ہر خاتون کا شوہر امریکہ میں H1B ویزا ہولڈر ہے لیکن یہ ضرور کہہ سکتی ہیں کہ ایسی خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کے شوہر H1B ویزا ہولڈر ہیں ۔ وہاں انہیں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد سینکڑوںمیں نہیں بلکہ ہزاروں میں ہے ۔ اس کے علاوہ امریکی مارکٹ کی ضروریات بھی بڑھ گئی ہیں جس کے نتیجہ میں یہ داخلے زیادہ ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT