Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکہ میں نسل پرستی ، طالب علم کی ہلاکت ناقابل برداشت :دتاتریہ

امریکہ میں نسل پرستی ، طالب علم کی ہلاکت ناقابل برداشت :دتاتریہ

حیدرآباد، 26فروری (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی مملکتی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں نسل پرستی پر مبنی حملہ میں تلگو طالب علم کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے ۔ امریکی حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے حملوں کو روکے ۔ نفرت پر مبنی حملوں کے مسئلہ پر مرکزی حکومت امریکی حکومت سے بات کرے گی اور وہ اس مسئلہ کو وزیر خارجہ سشماسوراج کے علم میں لائیں گے ۔ انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ای ایس آئی اسپتالوں کو عصری بنایا جائے گا ۔ صنعت نگر کے ای ایس آئی اسپتال میں 80 کروڑ روپئے سے اعلی طبی آلات کی خریداری کی گئی ۔ 17 نئے علاقوں میں ای ایس آئی ڈسپنسریز قائم کی جائیں گی ۔ ریاستی حکومت کے اراضی دینے سے اتفاق پر فوری ای ایس آئی اسپتال قائم کئے جائیں گے ۔ پٹن چیرو علاقے میں ای ایس آئی اسپتال کو 50 بستروں والے اسپتال میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے ۔ اسپتالوں اور ڈسپنسریز کے قیام کیلئے اضلاع میں سروے کیا جائے گا۔ ملک بھر میں 383 ‘ ریاست میں 17 ڈسپنسریز قائم کی جائیں گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT