Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / امریکہ میں نفرت انگیز حملہ کا ایک اور واقعہ

امریکہ میں نفرت انگیز حملہ کا ایک اور واقعہ

نیویارک  ۔ 3 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ میں نفرت انگیز جرائم کے نیویار ارتکاب پر جہاں ملک گیر پیمانے پر احتجاج کئے جارہے ہیں وہیں اب بھی اکادُکا واقعات  رونما ہورہے ہیں جس کی تازہ مثال ایک ایشیائی شہری پر کئے گئے حملہ کی ہے۔ ایک 48 سالہ امریکی نے ایشیائی شہری کو ’’ہم سفید فام طاقت ہیں‘‘ کہہ کر زور زور سے لاتیں مارنا شروع کردی ۔ حملہ آور کا نام اسٹیون زئوسکی بتایا گیا ہے اور یہ واقعہ نیویارک کے تھرڈ ایونیو میں رونما ہوا ۔ دریں اثناء اخبار نیویارک ڈیلی نے بھی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور نے 30 سالہ ایشائی کی جانب زور زور سے چیخ کر کہا کہ ’’تم یہاں کیا کررہے ہو؟ اپنے ملک واپس چلے جاؤ۔ ہم سفید فام طاقت ہیں‘‘ ۔ اس واقعہ کا عینی مشاہدہ کرنے والوں نے فوری نیویارک پولیس کو مطلع کردیا جس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکہ میں نفرت انگیز جرائم کے اب تک 140 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT