Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / امریکہ میں چینی قونصل خانہ پر فائرنگ

امریکہ میں چینی قونصل خانہ پر فائرنگ

لاس اینجلس۔2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے لاس اینجلس میں ایک بندوق بردار نے چینی قونصل خانہ پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔لاس اینجلس محکمہ پولیس کے افسر مائیکل لوپیز نے کہاکہ فائرنگ قونصل خانہ کے کھلنے سے قبل کی گئی اور اس واقعہ میں قونصل خانہ کا کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا۔مسٹر لوپیز نے بتایا کہ بعد میں ایک شخص کی نعش کار سے برآمد کی گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اسی شخص نے قونصل خانہ پر فائرنگ کی تھی اور بعد میں خود کو گولی مار لی تھی۔دریں اثنا چینی سفارخانہ نے اس واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکہ سے قونصل خانہ اور اس کے ملازمین کی سیکورٹی کیلئے تمام ضروری تدابیر کرنے کی درخواست کی ہے ۔ چین نے امریکی انتظامیہ سے واقعہ کی تفصیلی اطلاع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔حکام ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں کر پائے ہیں اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

میانمار میں سوائن فلو سے 13ہلاک
سنگاپور۔2 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میانمار میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے اور 200 سے زیادہ افراد ہاسپٹلس میں زیرعلاج ہیں۔میانمار کی سرکاری میڈیا نے کل بتایا کہ پیر کو ینگون شہر کے ایک ہاسپٹل میں علاج کروا رہے دو بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔طبی حکام نے بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کے سبب 210 دیگر لوگوں کو ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا ہے جن میں سے 62 افراد سوائن فلو سے متاثر ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں سے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو کہا ہے جس میں بھیڑبھاڑ والے علاقہ سے بچنے ، باقاعدگی کے ساتھ ہاتھ دھونا، انفلوئنزا جیسی علامت نظر آنے پر اور اس کے دو دنوں کے اندر ٹھیک نہ ہونے پر ڈاکٹر سے صلاح لینا شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT