Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / امریکہ میں کارحادثہ ‘مہلوکین میں ہندوستانی طالب علم شامل

امریکہ میں کارحادثہ ‘مہلوکین میں ہندوستانی طالب علم شامل

نیویارک ۔25اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 4افراد بشمول ایک کمسن ہندوستانی طالب علم ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوگئے جب کہ ایک کارجس کو نشہ میں مدہوش خاتون چلا رہی تھی ‘ امریکہ کی یونیورسٹی کی ’’ہوم کمنگ پریڈ‘‘ میں گھس گئی ۔ تین افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جب کہ 2سالہ لڑکا ہاسپٹل میں دم توڑ دیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ مہلوکین میں 25سالہ ڈرائیور بھی شامل تھیں جو مبینہ طور پر نشہ میںمدہوش تھی۔ گاڑی سب سے پہلے ایک پولیس عہدیدار کی موٹر سیکل سے ٹکرائی اور اس کے بعد پریڈ میںشامل افراد کے درمیان گھسنے سے پہلے ایک کار سے ٹکراگئی۔

TOPPOPULARRECENT