Sunday , May 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / امریکہ میں کرکٹ کا فروغ ممکن نہیں:آئی سی سی

امریکہ میں کرکٹ کا فروغ ممکن نہیں:آئی سی سی

دبئی ۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ میں ناکامی پر امریکی کرکٹ اسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ آئی سی سی کے بموجب  مکمل کونسل جون میں ہونے والے اجلاس میں امریکن کرکٹ اسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور کرے گا کیونکہ آرگنائزیشن ملک میں کرکٹ کے فروغ کی کوششیں کرنے میں ناکام رہی۔ یاد رہے کہ 2015 میں بھی وقتی طور پر امریکی کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی اور یہ 12 سال کے عرصے میں تیسرا موقع تھا کہ انہیں معطل کیا گیا تھا۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈس نے کہا کہ  بورڈ کی جانب سے اس قرارداد کو منظور کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا کیونکہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں ہماری یہی کوشش رہی کہ امریکہ میں کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے کی محنت اور وسائل لگانے کے باوجود امریکی کرکٹ اسوسی ایشن کے عدم تعاون کے سبب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ میں کرکٹ کا فروغ ممکن نہیں۔ آئی سی س چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ امریکی کرکٹ حکام کی جانب سے کھیل کو مستقل نظر انداز کئے جانے اور دیگر انتظامی وجوہات کے سبب کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے یہ سخت فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT