Friday , March 24 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں  چندرا بابو

امریکہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں  چندرا بابو

امراوتی ۔ 6مارچ ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ امریکہ میں کسی کو بھی تحفظ فراہم نہیں ہے اور ہندوستانی عوام امریکہ نقل مقام کرنے کے بارے میں فکرمند ہیں ۔ انہوں نے تلگو انجنیئر کے قتل اور ہندوستانیوں پر کئے گئے حملوں کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے وقار کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے آج ہم دیکھ رہے ہیں ۔ اس کا مستقبل محض ایک لیڈر کی وجہ سے انتشار کا شکار ہے ۔ چیف منسٹر نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر یہ بات کہی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT