Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / امریکہ میں کینسر کے مریض نے منگیر کا خواب پورا کردیا

امریکہ میں کینسر کے مریض نے منگیر کا خواب پورا کردیا

نیویارک ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راؤل ہینوجوسا اور وائیوان لیماس کی منگنی 2006 میں ہوئی تھی۔ وہ دونوں زندگی کا یہ خواب حسین انداز سے پورا کرنے کے واسطے مناسب وقت کے منتظر رہے۔ اس طرح شادی میں تاخیر ہوتی رہی بالخصوص 2012 کے بعد جب اس امر کی تشخیص ہوئی کہ ہینوجوسا خون کے سرطان میں مبتلا ہے۔اس ہلا دینے والے انکشاف نے دونوں منگیتروں کو شادی کا خواب پورا کرنے کے بجائے علاج کی منصوبہ بندی کرنے پر مجبور کر دیا۔ 22 اکتوبر کو ہینوجوسا کو ٹیکساس ریاست کے شہر آماریلو کے سینٹ باپٹسٹ انتھونی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔گزشتہ ہفتے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مگنیتروں کے اس جوڑے کو واضح کر دیا کہ “جو کچھ ان کے بس میں تھا وہ کر چکے ہیں”۔ اس موقع پر ہینوجوسا سے اس کی آخری خواہش پوچھی گئی تو لیماس نے بتایا کہ اس کے منگیتر کی خواہش ہے کہ وہ گھر لوٹ جائے تاکہ اپنے بچوں کے درمیان رہے۔ہینوجوسا اور لیماس کے ایک 9 سالہ بیٹے کے علاوہ سابقہ تعلقات سے دونوں منگیتروں کے چار بچے اور بھی ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہینوجوسا کو گھر منتقل کرنا بہت مشکل ہے اس لیے کہ اس کی آکسیجن کی سطح بہت زیادہ کمزور ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT