Monday , August 21 2017
Home / دنیا / امریکہ میں گرم ہوا کے غبارہ کو حادثہ ‘3افراد زخمی

امریکہ میں گرم ہوا کے غبارہ کو حادثہ ‘3افراد زخمی

واشنگٹن ۔16اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) گرم ہوا کے غبارہ کو حادثہ سے جب کہ وہ نیچے اتر رہا تھا لیکن برقی سربراہی کی تارو ں سے ٹکرا گیا ‘ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ پائیلٹ غبارہ کو گھانس کے ایک میدان میں نیوہالینڈ کے علاقہ میں اترانے کی کوشش کررہا تھا ۔ غبارہ کا بالائی حصہ برقی تاروں سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے غبارہ کی ہوا خارج ہوگئی اور وہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ مبینہ طور پر موسم ناسازگار نہیں تھا ۔ خبر رساں چینل سی این این نے اس کی خبر دی ہے ۔ تینو زخمی مسافر لنکاسٹر کے دواخانہ میںشریک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT