Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / امریکہ میں گھریلو قرض 12.73 ٹریلین ڈالرس

امریکہ میں گھریلو قرض 12.73 ٹریلین ڈالرس

نیویارک ۔ /18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں گھریلو صارفین کا قرض بڑھ کر 12.73 ٹریلین ڈالرس ہوگیا ہے ۔ 2017ء کے پہلے سہ ماہی میں قرض   2008 ء کی آخری حدوں کو بھی پار کرگیا ہے ۔ اسٹوڈنٹس لون اس جملہ قرض کا 10.6 فیصد ہے ۔ فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک نے بتایا کہ امریکہ میں گھریلو مجموعی قرض نے اپنی تمام حدیں پار کرلی ہیں ۔ اس کی وجہ سے صارفین کے خرچ پر اثر پڑے گا ۔ کیونکہ امریکہ میں یہ معاشی سرگرمیوں کا تقریباً 70 فیصد ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ سے ملک میں معاشی بہتری کی رفتار سست ہوجائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT