Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / امریکہ میں ہندوستانیوں پر حملے ، ممتا کا سشما کو مکتوب

امریکہ میں ہندوستانیوں پر حملے ، ممتا کا سشما کو مکتوب

کولکاتہ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج مرکز سے درخواست کی کہ امریکہ میں ہندوستانیوں پر حالیہ حملوں کا معاملہ اعلیٰ ترین سطح پر اُٹھایا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ ممتا نے ایک بیان میں بتایا کہ اُنھوں نے آج ایک مکتوب سشما سوراج کو تحریر کیا اور وزیر اُمور خارجہ کو امریکہ میں حملوں اور نوجوان ہندوستانیوں کی بدبختانہ اموات کے حالیہ واقعات کے بارے میں توجہ دلائی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ یہ بلاشبہ گہری تشویش کا معاملہ ہے اور مجھے دِلی ہمدردی ہے اُن خاندانوں سے جو متاثر ہوئے ہیں۔ ممتا نے کہاکہ حالیہ حملوں نے امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کی بڑی تعداد کے ارکان خاندان میں مختلف وجوہات کی بناء خوف و تشویش کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ امریکہ میں بڑی تعداد میں ہندوستانی تعلیم حاصل کررہے ہیں، ملازمت کررہے ہیں اور مستقل سکونت پذیر بھی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT