Monday , October 23 2017
Home / دنیا / امریکہ میں ہندوستانی طلباء کے تناسب میں 32 فیصد اضافہ

امریکہ میں ہندوستانی طلباء کے تناسب میں 32 فیصد اضافہ

واشنگٹن ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہندوستانی طلباء کے تناسب میں گذشتہ سال کی بنسبت 32 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے اعداد و شمار کے بموجب پورے ایشیا سے امریکہ میں زیرتعلیم طلباء کا تناسب 76 فیصد ہے۔ دوسرے مقام پر ویتنام ہے جس کے طلباء کے تناسب میں 25.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دیگر 10 ممالک میں چین، جنوبی کوریا، سعودی عرب، کینیڈا، جاپان، تائیوان، میکسیکو اور برازیل کے طلباء کی بھی کثیر تعداد امریکہ میں زیرتعلیم ہے۔ STEM میں بین الاقوامی طلبہ 86 فیصد اور ان میں 81 فیصد ہندوستانی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT