Thursday , March 23 2017
Home / دنیا / امریکہ میں ہندوستانی نژاد شہری کا اسٹور نذرآتش کرنے کی کوشش

امریکہ میں ہندوستانی نژاد شہری کا اسٹور نذرآتش کرنے کی کوشش

واشنگٹن ۔ 12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 64سالہ شخص رچرڈ لائیڈ نے ہندوستانی نژاد امریکی کی اسٹور فلوریڈا میں نذرآتش کرنے کی کوشش کی ‘ جس کی بنیاد یہ غلط فہمی تھی کہ اسٹور کا مالک مسلمان ہے ۔اس نے پورٹ سینٹ لوئی اسٹور کے سامنے آگ جلائی اور اسٹور کی اشیاء کو اس میں جھونک دیا ۔ اس واقع کے وقت اسٹور کھلا نہیں تھا ۔ آتش فرو عملہ نے فوری آگ بجھادی جس کی وجہ سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوا ۔ سینٹ لوسی کاؤنٹی کے شیرف کین نسکارا نے کہا کہ یہ بدبختانہ واقعہ ہے ۔ لائیڈ نے سمجھا تھا کہ یہ اسٹور مسلم عرب کی ملکیت ہے ‘ اُس کی دماغی صحت کا معائنہ بھی کیا گیا ہے جس کا نتیجہ ہنوز وصول نہیں ہوا ۔ لائیڈ نے کہا کہ وہ مشرق وسطی میں مغربی ممالک کے خلاف اسلام کے پیروں کی کارروائیوں پر برہم تھا اور اس کا خیال تھا کہ یہ اسٹور بھی عرب مسلمان کی ملکیت ہے ۔
اسٹور کل دیر گئے 30ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور عدم ادائیگی کی صورت میں قید کردیا جائے گا  ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT