Saturday , March 25 2017
Home / دنیا / امریکہ میں ہندوستانی نژاد لڑکی کے ساتھ بدکلامی

امریکہ میں ہندوستانی نژاد لڑکی کے ساتھ بدکلامی

نیویارک ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک ہندوستانی نژاد لڑکی کے ساتھ ایک افریقی ۔ امریکی شخص نے بدکلامی کرتے ہوئے اسے نسلی طور پر ذلیل کرنے کی کوشش کی اور چیختے ہوئے کہا کہ وہ یہاں سے چلی جائے ۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب وہ ایک ٹرین میں سفر کررہی تھی ۔ ایکتا دیسائی نامی لڑکی نیویارک میں رہتی ہے اور اس نے 23 فروری کو پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کرلی جس کے بعد ’ وی وائس ریزر ‘ نامی ویب سائٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی جہاں ہزاروں افراد نے اس کا مشاہدہ کیا ۔ ویڈیو میں افریقی ۔ امریکی شخص کو لڑکی کے ساتھ بدکلامی کرتے ہوئے دکھایا گیا اور ساتھ ہی ساتھ وہ ’ فریڈم آف اسپیچ ‘ اور ’ بلیک پاور ‘ جیسے الفاظ بھی استعمال کررہا تھا اور لڑکی کو گالیاں دے رہا تھا اور یہ بھی کہہ رہا تھا کہ وہ فوری ٹرین سے اتر جائے ۔ لڑکی ویڈیو بنانے میں مصروف رہی اور جب اس شخص نے دیکھا کہ لڑکی پر اس کا کوئی اثر نہیں ہورہا ہے تو وہ زور زور سے چیخنے لگا ۔ ایکتا دیسائی نے بھی سوشیل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مذکورہ شخص کی جانب کوئی توجہ نہیں دی تھی جس سے وہ بوکھلا گیا تھا ۔ میں اپنا ہیڈ فون لگائی ہوئی تھی جس سے اسے مزید غصہ آیا کہ میں اس کی بات کیوں نہیں سن رہی ؟ بہرحال ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد نسلی اور مذہبی منافرت والے واقعات تقریباً ہر روز رونما ہورہے ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT