Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / امریکہ میں ہندوستانی ڈاکٹر کا ہم وطن مریض کے ہاتھوں قتل

امریکہ میں ہندوستانی ڈاکٹر کا ہم وطن مریض کے ہاتھوں قتل

تلنگانہ کے اچھوتا ریڈی کے قتل کے بعد نفسیاتی مریض عمر رشید گرفتار
واشنگٹن /15 ستمبر ( سیاست نیوز ) امریکہ میں 57 سالہ ہند نژاد امریکی ڈاکٹر کو ایک ہندوستانی امریکی مریض نے کنساس کے شہر وچیتا میں ان کے کلینک کے قریب مبینہ طور پر چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا ۔ تلنگانہ سے تعلق رکھے والے ماہر نفسیات اچھوتا ریڈی کی نعش چہارشنبہ کو مشرقی وچیتا میں ان کی کلینک کے پیچھے دستیاب ہوئی ۔ جس پر چاقو کے متعدد ضربات تھے ۔ ڈاکٹر ریڈی کے ایک مریض 21 سالہ عمر رشید دت کو جو خود بھی ہندوستانی نژاد امریکی ہے گرفتار کرتے ہوئے اس پر اول درجے کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل ٹوڈ او جیلی نے جو وچیتا کے محکمہ پولیس میں قتل کے شعبہ کے سکشن کمانڈر ہیں، اخباری نمائندوں سے کہا کہ اچھوتا ریڈی کو مقام واقعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا ۔ قتل کا یہ واقعہ چہارشنبہ کی شام پیش آیا اور پولیس کو 7.20 بجے اس کی اطلاع موصول ہوئی ۔ عمر رشید دت اس وقت کنٹری کلب میں پایا گیا جب وہاں موجود ایک سیکوریٹی گارڈ نے خبر دی تھی کہ ایک مشتبہ شخص پارکنگ لاٹ میں کھڑی ایک کار میں بیٹھا ہے اور اس کے لباس پر خون کے دھبے دیکھے گئے ہیں ۔ اوجیلی نے کہا کہ دوران تحقیقات ہمیں پتہ چلاکہ 21 سالہ مشتبہ شخص، ڈاکٹر اچھوتا ریڈی کے زیر علاج مریض تھا۔ مشتبہ شخص ایک مختصر مدت کیلئے بزنس بھی چلاچکا ہے ۔ وہ دفتر پہونچا تھا اور جہاں سے جانے کے بعد ڈاکٹر ریڈی کے ساتھ دوبارہ واپس آیا تھا اور دونوں دفتر میں چلے گئے تھے ‘‘ ۔ پولیس افسر نے کہاکہ دفتر میں جانے کے بعد ان دونوں کے درمیان بحث و تکرار کے کی آوازیں سنی گئی تھیں جس پر آفس منیجر وہاں پہونچی تھی ۔ انہوں نے دیکھا کہ عمر رشید وہاں ڈاکٹر ریڈی پر حملہ کررہا تھا ۔ جس کو انہو ںنے روکنے کی کوشش بھی کی تھی ۔ اس دوران ڈاکٹر کو اس دفتر سے فرار ہونے کا موقع ملا تھا ۔ تاہم عمر نے ڈاکٹر کا تعاقب کیا اور اس پر چاقو سے کئی وار کیاؤ تاہم قتل کی وجہ کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ وچیتا اسٹیٹ یونیورسٹیعمر رشید اس یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے اور 2015 ء میں اس نے داخلہ لیا تھا ۔ ڈاکٹر اچھوتا ریڈی نے 1986 میں عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ عثمانیہ میڈیکل کالج سے گریجویشن کیا تھا اور 1998 میں یونیورسٹی آف کنساس کے میڈیکل سنٹر سے انہوں نے ایک ریسڈنسی کی تھی ۔ عمر رشید نفسیاتی مسائل کے سبب ماہر امراض نفسیات ڈاکٹر اچھوتا ریڈی کے زیر علاج تھا ۔ حملہ آور کا حیدرآباد سے ربط ہے عمر رشید کے والد کا تعلق حیدرآباد سے ہے جبکہ والدہ بینگلور سے تعلق رکھتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT