Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / امریکہ میں ہیلتھ کیئر بل کی منظوری؟

امریکہ میں ہیلتھ کیئر بل کی منظوری؟

واشنگٹن، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایوان نمائندگان میں صحت کی دیکھ بھال بل کے پاس ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ ایسی رپورٹ ہے کہ بہت سے ریپبلکن رہنما اس بل کے خلاف ووٹ دے سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپیسر نے سابق صدر براک اوباما کے صحت کی دیکھ بھال قانون کو بدل کر اس سلسلے میں نئے بل لانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ووٹوں کے سلسلے میں اعتماد ہے ۔ ہمیں بل کو پاس کرانے کیلئے ضروری ووٹ ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے پاس کوئی پلان بی نہیں ہے ۔ ہمارے پاس پلان اے اور پلان اے ہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT