Monday , August 21 2017
Home / انتقال نام / امریکہ میں یوسف حسین کا انتقال

امریکہ میں یوسف حسین کا انتقال

نیویارک ۔7 جنوری ( ٹرنک کال ) ممتاز عثمانین جناب یوسف حسین کا آج ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے  نیویارک میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ وہ جناب محبوب حسین جگر مرحوم ، جناب ابراہیم جلیس مرحوم اور جناب مجتبیٰ حسین کے بھائی تھے۔ وہ 91 برس کے تھے ۔ گرائجویشن کی تکمیل کے بعد وہ 1950ء میں حیدرآباد سے پاکستان منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ کراچی ایرپورٹ پر اہم عہدہ پر فائز تھے ۔ ان کا شمار عثمانیہ یونیورسٹی کی ہاکی ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا ۔اُنہیں اردو شعر و ادب سے گہرا لگاؤ تھا ۔ وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد وہ بیسویں صدی کے اواخر میں اپنے بچوں کے پاس امریکہ منتقل ہوگئے تھے ۔ پسماندگان میں فرزند ڈاکٹر شوکت حسین جو نیویارک کے ممتاز فزیشین ہیں ، اور دُختر ثمینہ حسین شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT