Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکہ میں 1.32 لاکھ ہندوستانی طلبہ زیرتعلیم

امریکہ میں 1.32 لاکھ ہندوستانی طلبہ زیرتعلیم

9000 امریکی تعلیمی اداروں کو 1-20 فارمس کی اجرائی، نائب امریکی سفیر کا بیان
حیدرآباد ۔ /9 فبروری (سیاست نیوز) امریکہ کے سینئر سفارتی عہدیدار نے آج بتایا کہ ہندوستانی طلباء کے تعلق سے امریکہ میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ تلنگانہ، آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے کئی طلباء کو امریکہ سے واپس بھیج دینے کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل ایسے واقعات رونما ہوئے ہے لیکن ان کا فوری تدارک کرلیا گیا ہے ۔ نائب امریکی سفیر برائے ہند مائیکل پلیٹیئر نے حیدرآباد میں میڈیا سے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ امریکہ میں حصول تعلیم کے خواہاں ہندوستانی طلبہ کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جاتا رہا ہے لیکن طلبہ کے اسنادات و دیگر دستاویزات بالکل درست ہونے چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹوڈنٹس ویزا حصول کیلئے پانچ مرحلے ہیں جس میں اہم مرحلہ امریکی تعلیمی ادارہ کا انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9000 امریکی تعلیمی اداروں کو بیرونی طلبہ کے داخلوں کیلئے I-20 فارم کی اجرائی کی سہولت ہے۔ مسٹر مائیکل نے تلنگانہ و آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ معیاری امریکی تعلیمی ادارے کا انتخاب کرے اور اس میں داخلہ کو یقینی بنانے کیلئے دستاویزات اور دیگر کارروائی میں شفافیت رکھیں۔ مسٹر مائیکل نے بتایا کہ  امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی فہرست میں ہندوستان کو دوسرا مقام حاصل ہے اور سال 2014-15 ء میں 1,32,888 طلبہ نے داخلے لئے ہیں جس کے نتیجہ میں امریکی معیشت کو 3.6 بلین امریکی ڈالر کافائدہ ہوا ہے ۔نائب امریکی سفیر نے طلبہ کو یہ مشورہ دیا ہے کہ www.educationusa.state.gov کے ذریعہ تعلیمی اداروں سے متعلق تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے اور اس ویب سائیٹ کے ذریعہ درست امریکی یونیورسٹی کی نشاندہی میں آسانی ہوتی ہے۔ (سلسلہ صفحہ 6 پر )

TOPPOPULARRECENT