Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / امریکہ میں 100 سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن پیر کو ہوگا

امریکہ میں 100 سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن پیر کو ہوگا

واشنگٹن ۔ /19 اگست (سیاست ڈاٹ کام)پیر کو امریکہ کی سوسالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے جو ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے ملک بھر میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ان عینکوں کی قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی ہے۔سورج گرہن دیکھنے کیلئے واشنگٹن کے ائر اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کئے گئے اور ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہر ہاپککن ویلز میں اس سلسلیمیں منفرد نوعیت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہاپکن ویلز امریکہ میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔ اس شہر میں پیر کی دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آ جائے گا تو زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا اور یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT