Friday , August 18 2017
Home / دنیا / امریکہ میں 121 غیر قانونی تارکین وطن حراست میں

امریکہ میں 121 غیر قانونی تارکین وطن حراست میں

واشنگٹن۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)  امریکی حکام نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹیکساس، جارجیا اور شمالی یروولینا سے تقریبا 121 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا ہے۔ یہ وہ تارکین وطن ہیں جو مئی 2014 کے بعد سے امریکہ میں غیر قانونی طور سے داخل ہوئے ہیں۔سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری جی جانسن نے ایک بیان میں کہا، ’’ان کے آنے سے کوئی حیرانی نہیں ہونی چاہیے۔ میں نے عوامی طور سے یہ کہہ دیا ہے کہ انہیں ان کے خاندان سمیت یہاں سے ہٹا دیا جائے گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT