Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / امریکہ نے ترکی نائٹ کلب حملے کے سرغنہ کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا

امریکہ نے ترکی نائٹ کلب حملے کے سرغنہ کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا

واشنگٹن۔22 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام)  امریکہ نے ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے ایک نائٹ کلب میں نئے سال کا جشن منانے والے لوگوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے سرغنہ کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں دو ہندوستانی شہری سمیت 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 69 زخمی ہوئے تھے ۔شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے خلاف مہم میں شامل امریکی فوج کے ایک افسر بریک میک گرک نے کل یہ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ’’تم جہاں تک جا سکتے ہو وہاں تک ہماری رسائی ہے‘‘۔  امریکی فوجی اہلکارنے بتایا کہ فوج نے شام میں ایک آپریشن میں دہشت گرد سرغنہ عبدالرحمان ازبیکی کو مار گرایا ہے جو داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا قریبی تھا۔
ازبکی کی ہلاکت شام کے شہر میادن میں کیے گئے ایک خفیہ آپریشن کے دوران ہوئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT