Sunday , April 30 2017
Home / دنیا / امریکہ نے جنوبی کوریا کیلئے عصری اینٹی میزائیل ڈیفنس سسٹم کی تعیناتی شروع کردی

امریکہ نے جنوبی کوریا کیلئے عصری اینٹی میزائیل ڈیفنس سسٹم کی تعیناتی شروع کردی

واشنگٹن، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے پیش نظر امریکہ جنوبی کوریا کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے ایڈوانسڈ اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم تعینات کر رہا ہے ۔ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان شین اسپائسر نے ایک بیان میں بتایا کہ شمالی کوریا اس طرح کی اشتعال انگیز سرگرمیوں میں بار بار ملوث ہو رہا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کے بعد خطرے کو دیکھتے ہوئے اپنے دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی کے تحت جنوبی کوریا کے لیے ایڈوانسڈ اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم تعینات کیا جا رہا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے کل صبح چار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا جن میں سے تین جاپان کے خصوصی اقتصادی خطے میں گرے ۔
شمالی کوریا کا یہ قدم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور اس کے ساتھ ہی امریکہ اور اتحادی ممالک کے لیے یہ ایک سنگین خطرے کی طرح بھی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT