Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / امریکہ نے دہشت گردی درآمد کی : صدر فلپائن

امریکہ نے دہشت گردی درآمد کی : صدر فلپائن

ڈاؤ ۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی سرزمین پر حملوں کیلئے اس کی دیگر ممالک میں مداخلت کاری پالیسی ذمہ داری ہے ۔ صدر فلپائن روڈریگر ڈیوٹریٹ نے یہ بات کہی ۔ انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ امریکہ کو دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ہے بلکہ امریکہ دہشت گردی کو درآمد کررہا ہے ۔ انھوں نے عیدالفطر کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکہ زبردستی عراق میں داخل ہوا اور اب وہاں کے حالات سب کے سامنے ہیں، لیبیا میں اور شام میں بھی مداخلت کاری کے بعد جو حالات پیدا ہوئے وہ سامنے ہیں۔ ڈیوٹریٹ نے جو ڈاؤ کے سابق میئر رہ چکے ہیں کہا کہ وہ بایاں بازو کے صدر ہو گے جو ایسی خارجہ پالیسی وضع کریں گے جس کاانحصار امریکہ پر نہ ہو۔ انھوں نے بیجنگ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فوائد کا ذکر کیا اور بتایا کہ فلپائن میں ریلوے پراجکٹس کے لئے چین نے مالیہ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ ڈیوٹریٹ کے اقتدار پر آنے کے بعد فلپائن کی پالیسی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جبکہ ان کے پیشرو بنیگتو اکیونو نے جنوبی چین کے سمندر میں بیجنگ کی جارحیت کو روکنے امریکہ کے ساتھ سکیورٹی روابط کو فروغ دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT