Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / امریکہ نے فرانس کو پِکاسو کی پینٹنگ واپس کر دی

امریکہ نے فرانس کو پِکاسو کی پینٹنگ واپس کر دی

واشنگٹن ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے پیرس کے میوزیم سے چوری ہونے والی پِکاسو کی آئل پینٹنگ فرانس کو واپس کر دی ہے۔ یہ آئل پینٹنگ دسمبر 2014 میں بلجیم سے نیو جرسی کی ایک کھیپ سے برآمد ہوئی تھی۔ لیبل کے مطابق یہ محض ایک دست کاری ہے جس کی مالیت 37 ڈالر ہے۔ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے اس پیٹنگ کو واشنگٹن میں قائم فرانس کے سفات خانے کے حوالے کیا۔ میڈیا کے مطابق ایجنسی کی ڈائریکٹر سارہ سالڈانا کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ دنیا اس پینٹنگ کو دوبارہ دیکھ سکے گی۔ اس پینٹنگ کی آخری بار نمائش جرمنی کے شہر میونخ میں 1988 میں کی گئی تھی۔ جس کے بعد اسے پیرس کے سینٹر جارجز پومپیڈو میوزیم کو واپس کر دیا گیا تھا۔ میوزیم نے 2001 میں اس پینٹنگ کی چوری کی رپورٹ کی تھی۔ میوزیم کے ماہرین نے جاریہ سال تصدیق کی تھی کہ یہ پینٹنگ پِکاسو کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT