Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / امریکہ نے چین سے معذرت کر لی

امریکہ نے چین سے معذرت کر لی

واشنگٹن ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ “جمہوریہ عوامی چین ” کی جگہ” جمہوریہ چین” استعمال کرنے پر امریکی انتظامیہ نے معذرت کر لی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوآنگ نے معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں چین اور امریکہ کے حکام کے مابین دو طرفہ ملاقات سے متعلق وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں چین کے نام کو غلط لکھنے پر امریکی انتظامیہ نے چینی انتظامیہ سے معذرت طلب کر لی ہے۔گنگ نے کہا کہ وائٹ ہاوس کے بیان میں “جمہوریہ عوامی چین کے صدر” کے الفاظ کی جگہ جمہوریہ چین کے صدر” کے الفاظ استعمال کئے گئے تھے کہ جو تائیوان جزیرے کو ذہن میں لاتے ہیں جس پر فوری طور پر امریکی انتظامیہ سے سرکاری سطح پر احتجاج کیا گیا۔گنگ نے کہا کہ امریکہ نے اسے ایک تکنیکی غلطی کے طور پر قبول کر کے چینی انتظامیہ سے معذرت طلب کی ہے اور مذکورہ اصطلاح کو درست کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔واضح رہے کہ چین میں 1949 میں ماو زے ڈونگ کے اقتدار میں آنے پر بعض حکومتی اراکین نے تائیوان فرار ہو کر اعلان آزادی کر دیا اور تائیوان میں نیشنلسٹ چین کے نام سے ایک ملک قائم کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT