Friday , August 18 2017
Home / دنیا / امریکہ نے کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان کا آپسی تنازعہ بتایا

امریکہ نے کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان کا آپسی تنازعہ بتایا

واشنگٹن،17اگست(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ نے ایک بار پھر کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان کا آپسی تنازعہ بتایا ہے اور دونوں ملکوں کو صلاح دی ہے کہ وہ اس مسئلے کو آپسی بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کریں۔امریکہ ک محکمہ خارجہ کی ترجمان الیزابھیتھ ٹوڈو نے پیر کو پریس کانفرنس میں بات چیت کے دوران 15اگست کے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان کا حصہ بتانے اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیر میں ہندوستانی سکیورٹی دستوں کی کارروائی پر کچھ بھی کہنے سے انکار کیا لیکن وہاں ہو رہے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا اور مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔امریکہ کے محکمہ خارجہ کے پریس کانفرنس میں ایک ہندوستانی نامہ نگار نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 15اگست کی تقریر اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر کو ہندوستان کا حصہ اور وہاں رہنے والوں کو ہندوستانی بتانے پر امریکہ کا رد عمل جاننا چاہا تھا۔ترجمان نے کہا کہ وہ مسٹر مودی کی تقریر پر تبصرہ نہیں کرسکتیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کو مل کام کرنا ہوگا اور مسائل کو حل کرنے کی کرنی چاہیے ۔

TOPPOPULARRECENT