Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / امریکہ نے ہندوستان کی جانب سے این جی اوز پر عائد امتناع برخاست کرنے کی ستائش کی

امریکہ نے ہندوستان کی جانب سے این جی اوز پر عائد امتناع برخاست کرنے کی ستائش کی

واشنگٹن۔ 19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان کی جانب سے بعض این جی اوز پر عائد امتناع برخاست کرنے کے اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ ایسا کرنے سے ملک میں سیول سوسائٹی کو استحکام حاصل ہوگا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ ہم ایسے کسی بھی اقدامات کا خیرمقدم کریں گے جو سیول سوسائٹی کو مستحکم کرنے کی سمت کیا گیا ہو اور اس سلسلے میں حکومت ہند کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں موجود بعض این جی اوز پر عائد امتناع برخاست کرتے ہوئے ہندوستان نے ایک قابل ستائش قدم اٹھایا ہے تاہم امریکہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں سیول سوسائٹی کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے جو یقینی طور پر ہندوستان پر بھی لاگو ہوتا ہے جو آج دنیا کی ایک بڑی اور قابل تعظیم جمہوریت کہلاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT