Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / امریکہ و برطانیہ کا روس اور شام پر نئی پابندیاں لگانے کا انتباہ

امریکہ و برطانیہ کا روس اور شام پر نئی پابندیاں لگانے کا انتباہ

لندن۔17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ اور برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شام کے شہر حلب پر بمباری بند نہ کی گئی تو روس اور شام پر نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔لندن میں ایک تقریب کے دوران امریکی اور برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کا حل صرف اور صرف سیاسی ہے جب کہ شام کے شہر حلب میں معصوم شہریوں کا قتل عام دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا انسانی المیہ ہے جس پر ہم سب کو بہت زیادہ تحفظات ہیں۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ روس اور شام کی حکومت اپنا رویہ درست کرلیں تو شام میں جاری ہولناک قتل و غارت گری ایک دن میں بند ہوسکتی ہے، لہذا ان پر دباؤ بڑھانے کیلئے بہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر شام اور روس کے خلاف مزید پابندیاں بھی عائد کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT