Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / امریکہ ڈرون اڑانوں میں اضافہ کرے گا

امریکہ ڈرون اڑانوں میں اضافہ کرے گا

واشنگٹن ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ ایسے علاقوں میں جہاں دہشت گردی ہنوز عروج پر ہے اور جو نہ صرف متعلقہ خطوں کے علاوہ امریکہ کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، وہاں اپنے ڈرون حملوں میں بتدریج اضافہ کرے گا جس میں مزید چار سال کا عرصہ شامل ہے۔ پنٹگان 2019ء تک اپنی روزانہ 61 اڑانوں میں اضافہ کرتے ہوئے 90 اڑان فی یوم تک لے جائے گا۔ پنٹگان کے ایک سینئر عہدیدار نے جرنل کو یہ بات بتائی، جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہیکہ دنیا بھر میں دہشت گردی میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے اور ایسے کئی نئے مقامات امریکہ کی نظر میں ہیں جہاں ڈرون حملے کئے جائیں گے۔ 2011ء سے اب تک امریکہ کی ڈرون اڑانوں میں خاطرخواہ اضافہ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT