Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / امریکہ کا روس پر نئی میزائل تعینات کرنے کا الزام

امریکہ کا روس پر نئی میزائل تعینات کرنے کا الزام

واشنگٹن۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے ہتھیار کنٹرول معاہدہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیر فورسیز (آئی این ایف) صلح کی خلاف ورزی کی امریکی حکام کی شکایات کے باوجود ایک نئے کروز میزائل کو تعینات کیا ہے ۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ اور روس پر زمین کی سطح پر درمیانی فاصلے کے میزائلوں کو تعینات کرنے پر پابندی ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے آج یہ اطلاع دی۔ روس نے خفیہ طور پر ایس ایس سی -8 نامی کروز میزائل تعینات کیا ہے جس کا گزشتہ کئی برسوں سے تجربہ کیا جاتا رہا ہے ۔افسر نے اس سلسلے میں سب سے پہلے نیو یارک ٹائمز میں شائع رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس کی طرف سے 1987 کے درمیانی فاصلے کے آئی این ایف کی خلاف ورزی کی امریکہ کی شکایات کے باوجود اس کو تعینات کر دیا گیا۔ افسر نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ پرانا مسئلہ ہے ۔ اوباما انتظامیہ کے وقت ہوئے آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے روس ان چیزوں کی ترقی اور تجربہ کرتا رہا ہے ۔”افسر نے کہاکہ مسئلہ اب میزائل کی تعیناتی کو لے کر ہے اور یہ آئی این ایف معاہدے کی اور بھی بڑی خلاف ورزی ہے ۔”ٹائمز کی رپورٹ پر روس کی وزارت دفاع کی جانب سے فوری طور پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم روس نے ماضی میں معاہدہ کی خلاف ورزی کے الزامات سے صاف انکار کردیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT