Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / امریکہ کا سفر کرنے والوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

امریکہ کا سفر کرنے والوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

واشنگٹن ۔ 14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے 6 مارچ کے ایکزیکٹو آرڈر کے تحت دنیا بھر کے لیے ویزوں کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کو اختصار سے بیان کیا گیا ہے۔ صدر کے ایکزیکٹو آرڈر میں چھ مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کی امریکہ آمد پر محدود عرصے کے لیے پابندی لگائی گئی تھی۔اس حکم نامے کا، جسے عدالتوں میں چیلنج کیا گیا تھا، مقصد امریکہ میں ممکنہ دہشت گردوں کا داخلہ روکنا تھا۔خط میں ان تقاضوں کا ذکر کیا گیا ہے جن پر پورا اترنا امریکہ کا سفر کرنے والوں کے لیے ضروری ہوگا۔ان میں الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجرا، یا اجرا کرنے کا منصوبہ، اور ان پاسپورٹوں کی گمشدگی یا چوری کی صورت میں انٹرنیشنل پولیس ایجنسی انٹرپول کو اطلاع کرنا شامل ہے۔اس خط میں دنیا بھر کے ملکوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ سفر کرنے والے اپنے شہریوں کی شناخت سے متعلق بائیوگراف تفصیلات، جرائم سے منسلک ریکارڈ بھی فراہم کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT