Friday , October 20 2017
Home / دنیا / امریکہ کا سفر کرنے والے کینیڈینز کی تعداد میں ریکارڈ کمی

امریکہ کا سفر کرنے والے کینیڈینز کی تعداد میں ریکارڈ کمی

نیویارک۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اس موسم سرما میں امریکہ کا سفر کرنے والے کینیڈینز کی تعداد پچھلے چھ سالوں میں کم ترین رہی۔ ایر لائنوں کے کرائے کم ہونے کی وجہ سے دوسرے ممالک کا سفر کرنے والے کینیڈینز کی تعداد زیادہ رہی۔ پچھلے سال امریکہ کا سفر کرنے والے کینیڈینز کی تعداد میں کمی اس سال بھی برقرار رہی۔ اس سال کے پہلے تین مہینوں میں پچھلے سال کی نسبت کم از کم ایک رات کے لئے بھی امریکہ جانے والے کینیڈینز کی تعداد 13 فی صد کم رہی۔ لیکن یہ نہیں کہ کینیڈینز گھر بیٹھے رہے ہوں۔ امریک جانے میں دلچسپی کم ہونی کی وجہ سے تقریباً 3.8 ملین کینیڈینز نے دوسرے ممالک کا رخ کیا۔ یہ تعدا پچھلے سال کی نسبت 6.2 فی صد اور 2010 کی نسبت 33 فی صد زیادہ رہی۔ لونی کی قدر کن ہونے کی وجہ سے دوسرے ممالک سے کینیڈا آنے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔ امریکہ سے کینیڈا آنے والوں کی تعداد جنوری اور مارچ کے درمیان تقریباً 20 فی صد زیادہ رہی۔ جب کہ دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کی تعداد 2015 کی نسبت 10 فی صد اور 2010 کی نسبت 26 فی صد زیادہ رہی۔

TOPPOPULARRECENT