Friday , August 18 2017
Home / دنیا / امریکہ کا صدر چین کا دورہ منسوخ کرنے سے انکار

امریکہ کا صدر چین کا دورہ منسوخ کرنے سے انکار

واشنگٹن 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آئندہ ماہ صدر چین ژی جن پنگ کے مجوزہ دورہ امریکہ کو منسوخ کرنے کو خارج از امکان قرار دیا۔ یاد رہے کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار کی جانب سے صدر امریکہ بارک اوباما سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ صدر موصوف کا دورہ امریکہ منسوخ کردیں کیوں کہ چین ہی ایسا ملک ہے جہاں معاشی مندی نے ساری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ امریکہ کا استدلال ہے کہ صدر چین کے دورہ کو منسوخ کرنے سے تلخیاں بڑھ جائیں گی۔ جبکہ اس موقع کو اختلافات دور کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ وائیٹ ہاؤز کے ڈپٹی سکریٹری ایرک شلز نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ماہ ژی جن پنگ کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس موقع کو اب امریکہ ۔ چین اختلافات کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اگر اختلافات ختم نہیں بھی ہوئے تو کم سے کم صدر موصوف کے دورہ سے اختلافات میں کمی ضرور واقع ہوگی کیوں کہ صدر امریکہ ژی جن پنگ کو ان حالات سے واقف کروائیں گے جہاں امریکہ کو تشویش لاحق ہے۔

TOPPOPULARRECENT