Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / امریکہ کا عراق میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان

امریکہ کا عراق میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان

بغداد۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اعلان کیا ہیکہ ان کا ملک عراق میں داعش سے جنگ میں عراقی فورسز کی مدد کیلئے مزید 560 فوجی روانہ کرے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات کی جس میں داعش کے خلاف جاری فوجی کارروائی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے اشارہ دیا کہ امریکی فوج القیارہ فوجی بیس کو موصل شہر پر قبضے کی مہم میں استعمال کر سکتی ہے اور شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں معاونت کیلئے مزید 560 فوجی عراق بھیجے جائیں گے جس میں انجینئرز، لاجسٹک اہلکاروں سمیت دیگر شامل ہیں جو عراقی فوج کو ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے میں معاونت کرینگے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار بھیجنے کا مقصد داعش کے خلاف جنگ میں بغداد کی معاونت کرنا ہے جبکہ فوجی دستوں کو جلد بغداد روانہ کیا جائے گا جس کے بعد عراق میں امریکی فورسز کی تعداد 4,647ہو جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT