Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / امریکہ کا پاکستان سے اندرون ملک کارروائی کرنے کا مطالبہ

امریکہ کا پاکستان سے اندرون ملک کارروائی کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان سے اندرون ملک سمیت خطے میں بھی کارروائی کا انوکھا مطالبہ کیا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے مزید کارروائی کا مطالبہ کیا لیکن اس بار یہ مطالبہ انوکھے انداز میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف اندرون ملک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرے بلکہ خطے میں کہیں بھی دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان وسیع پیمانے پر مذاکرات اور انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT