Monday , May 29 2017
Home / دنیا / امریکہ کا یمن میں فضائی حملوں میں شامل ہونے سے انکار

امریکہ کا یمن میں فضائی حملوں میں شامل ہونے سے انکار

واشنگٹن۔4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع کے ہیڈ کوارٹر پنٹگان نے کل جزیرہ نما عرب کے آس پاس علاقوں میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے خلاف بہت سے فضائی حملے کی تصدیق کی لیکن ان حملوں میں اپنی فوج کے شامل ہونے سے انکار کیا۔ امریکی بحیریہ کے کپتان جیف ڈیوس نے کہا کہ انہیں القاعدہ کے خلاف کل جزیرہ نما عرب علاقوں میں نئے فضائی حملوں کی خبر تو ہے لیکن ان حملوں میں امریکی فوج شامل نہیں ہے ۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ایک دن قبل یمن میں القاعدہ کے خلاف امریکی فضائیہ نے تقریباً30 فضائی حملے کئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT