Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / امریکہ کا 1.1 امریکی ڈالر مالیتی بجٹ پیش

امریکہ کا 1.1 امریکی ڈالر مالیتی بجٹ پیش

محکمہ دفاع کے اخراجات میں 54 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ
واشنگٹن ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج 1.1 ٹریلین امریکی ڈالر کا بجٹ پیش کردیا اور درخواست کی کہ محکمہ دفاع کے اخراجات میں 54 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ کیا جائے اور محکمہ خارجہ کیلئے مختص کی ہوئی رقم میں تخفیف کی جائے۔ خاص طور پر غیرملکی امداد میں تخفیف کی تجویز پیش کی جو امکان ہیکہ امداد حاصل کرنے والے ممالک جیسے پاکستان پر اثر مرتب کرے گی۔ امکان ہیکہ شعبہ برقی توانائی کیلئے زیادہ رقم مختص کی جائے گی۔ ایسا دانستہ طور پر نہیں کیا گیا ہے۔ صدر امریکہ نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ حلیف ممالک کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے مخالفین طاقتور برقی توانائی کا انتظامیہ نہیں چاہتے۔ بجٹ انتظامیہ کے دفتر کے ڈائرکٹر مک ملوانی نے مبینہ طور پر سالانہ بجٹ پیش کرنے سے قبل یہ بیان دیا ہے۔ 54 ارب امریکی ڈالر کا دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کے سالانہ دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ امریکی کانگریس کو آج صبح پیغام روانہ کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بجٹ کے سلسلہ میں درخواست میں مزید 30 ارب امریکی ڈالر محکمہ دفاع کیلئے مختص کرنے کی ہے تاکہ امریکی مسلح افواج کی تنظیم جدید کی جاسکے اور دولت اسلامیہ کو شکست دینے کی تحریک میں شدت پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے داخلی سلامتی کیلئے بھی مزید 3 ارب امریکی ڈالر طلب کئے ہیں تاکہ عاجلانہ بنیادوں پر تحفظ کی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں۔ انہوں نے 24.9 ارب امریکی ڈالر عاجلانہ بنیاد پر دفاعی جنگی تیاری کی ضروریات کی تکمیل کیلئے طلب کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مسلح افواج کی تنظیم جدید میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی اہم کوتاہیوں کو جو ارکان عملہ کی تربیت، دیکھ بھال ، ان کو آلات کی فراہمی، ترغیبات کی فراہمی، تجدید اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کیلئے مزید رقم کی سخت ضرورت ہے۔ یہ ایک اہم اقدام ہے جس سے وسیع پیمانہ پر سرمایہ کاری ممکن ہوسکے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT