Tuesday , March 28 2017
Home / دنیا / امریکہ کو بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی سے حقیقی خطرہ

امریکہ کو بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی سے حقیقی خطرہ

ڈونالڈ ٹرمپ کے امتناعی حکمنامہ کا دفاع، پریس سکریٹری وائٹ ہاؤز اسپائسر کی پریس کانفرنس
واشنگٹن 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کو حقیقی خطرہ بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی سے ہے اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ تمام ضروری اقدامات کریں گے تاکہ امریکہ اور اس کے عوام کو تحفظ ہوسکے۔ وائٹ ہاؤز کی روزانہ پریس کانفرنس میں پریس سکریٹری سین اسپائسر نے کہاکہ ہمیں ایک انتہائی حقیقی خطرہ کا سامنا ہے جو دولت اسلامیہ اور بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی سے لاحق ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ صدر امریکہ ایسے اقدامات کررہے ہیں جن کے ذریعہ امریکہ اور اُس کے عوام کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں چوکس رہنا چاہئے۔ ہم ہمارے محافظین کی اہمیت کم نہیں کرسکتے۔ ہمیں ہمیشہ تیاری کی حالت میں رہنا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایسے اقدامات کررہے ہیں جو اِس ملک اور اُس کے عوام کے تحفظ کے لئے  ضروری ہیں۔ ممکن ہے کہ آج ہمیں واضح طور پر خطرہ لاحق نہ ہو لیکن ہم نہیں جانتے کہ کب اگلا خطرہ درپیش ہوگا۔ ممکن ہے کہ آئندہ ہفتہ ہی ہم خطرہ میں پڑجائیں یا پھر اگلے ماہ یا اگلے سال اِس کا امکان ہوسکتا ہے لیکن صدر امریکہ چاہتے ہیں کہ اِس خطرہ کے امکانات ختم کردیئے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہم نے جو کچھ کیا ہے اُس کی اطلاع آپ تک پہنچادیں۔

وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے سینٹکام ہیڈکوارٹرس ٹمپا کے دورہ کے موقع پر اس خطرہ کا تفصیل سے ذکر کیا تھا جو نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کو درپیش ہے اور اُس کے مقاصد بھی بیان کئے تھے۔ اسپائسر نے کہاکہ یہ ہمارے ذہن پر ایک بوجھ ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ  ان افراد سے ملاقات کرتے ہیں اور اُنھیں تفصیلات سے واقف کرواتے ہیں۔ چاہے وہ فوجی ہوں یا سیویلین وہ اِس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کئی افراد اپنی زندگی ملک کی حفاظت کے لئے داؤ پر لگارہے ہیں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایسے خطرات آئندہ پیدا نہ ہوسکے۔ یہی اُن کا کام ہے اور یہی اُن کی ذمہ داری بھی ہے۔ صدر امریکہ کو اختیار ہے کہ معلومات حاصل کریں اور معلومات کی بنیاد پر اپنے ملک اور اُس کے عوام کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں۔ تاہم پریس سکریٹری نے اِس سوال کا جواب دینے سے گریز کیاکہ ٹرمپ انتظامیہ مصر کی اخوان المسلمین کو دہشت گرد کیوں قرار دے رہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT