Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / امریکہ کو تمام حلیفوں کی بھرپور تائید بشارحکومت، روس اور شام کا اظہاربرہمی

امریکہ کو تمام حلیفوں کی بھرپور تائید بشارحکومت، روس اور شام کا اظہاربرہمی

بیروت ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے فضائی اڈہ پر امریکہ کے انتہائی طاقتور فوجی حملوں کی صدر بشارالاسد کی حکومت، اس کے اہم حلیف روس اور ایران نے سخت مذمت کی ہے۔ صدر بشار کی حکومت کے خلاف امریکہ کا یہ پہلا راست حملہ تھا جو دو روز قبل ادلب میں شامی باغیوں کے زیرکنٹرول علاقہ خاں شیخون میں کیمیائی گیس کے حملہ میں تقریباً 80 افراد کی ہلاکت اور دیگر 500 زخمی ہونے کے بعد کی جانے والی کارروائی کے طور پر کیا گیا تھا۔ بشارالاسد کے فورسیس کے زیراستعمال فضائی اڈہ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر کئے گئے اس فوجی حملے کے بعد امریکہ کے تمام حلیفوں نے اس کی بھرپور تائید کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہیکہ بشارالاسد کے بہیمانہ اور بربریت انگیز کیمیائی حملے کے جواب میں امریکہ نے یہ فوجی کارروائی کی ہے لیکن بشارالاسد کے دفتر نے امریکی حملے کو احمقانہ قرار دیا۔ روس نے شامی فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے بشمول متعدد جوابی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ روس نے بھی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی طلبی کی  مطالبہ کیا ہے جو نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق 11:30 بجے منعقد ہوگا۔ امریکی عہدیداروں نے کہا ہیکہ 59 ٹام ہاک کروز میزائیلوں کو بحرہ روم سے بحری جہازوں کے ذریعہ داغا گیا جنہوں نے شام کی شعرائیت فضائی اڈہ کو نشانہ بنایا جس سے بھاری نقصانات ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT