Friday , August 18 2017
Home / دنیا / امریکہ کو شام میں دوبارہ حملوں کے خلاف انتباہ

امریکہ کو شام میں دوبارہ حملوں کے خلاف انتباہ

ماسکو ۔ 15اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس نے شام میں گزشتہ ہفتے امریکہ کے میزائل حملے کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ نے اگر دوبارہ ایسا حملہ کیا تو اس سے عالمی سیکورٹی کیلئے خطرہ پیدا ہو جائے گا۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں شام اور ایران کے ساتھ شامی خانہ جنگی پر ایک سہ فریقی اجلاس کے دوران کہا کہ اس طرح کے حملوں سے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سلامتی کیلئے بھی سنگین خطرہ پیدا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا، ”ہم نے بار بار اپنی پوزیشن واضح کی ہے اور یہ کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ یہ حملہ جارحانہ کارروائی ہے ، جس سے بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ شام کی خودمختاری کا احترام کرے اور جو 7 اپریل کو ہوا تھا تو ویسا ہی کچھ دوبارہ ہوا تو یہ نہ صرف عالمی بلکہ علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہوگا”۔ مسٹر لاوروف نے کہا ہم کسی کو بھی امن کے عمل میں رکاوٹ پیدا نہیں کرنے دیں گے ۔ تینوں ملک شام میں کیمیائی حملے اور اس کے بعد امریکی میزائل حملے کے انکوائری کا مطالبہ کررہیں ہیں۔وہیں شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے حملوں کی تحقیقات کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا، ”ہماری حکومت نے مسلسل کیمیائی حملے کے استعمال سے انکار کیا ہے ۔ ہم نے کسی بھی دہشت گرد تنظیم یا اپنے لوگوں پر کیمیائی حملے نہیں کئے ہیں کیونکہ تمام کیمیائی ہتھیار 2014 میں ضبط کر لیے گئے تھے ”۔ لاوروف نے اس ہفتے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کی تھی جس میں شام تنازعہ کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT