Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / امریکہ کو ماہرین فن کے سفر پر دوربینی سے توجہ دینے کی ضرورت :نریندر مودی

امریکہ کو ماہرین فن کے سفر پر دوربینی سے توجہ دینے کی ضرورت :نریندر مودی

نئی دہلی ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج امریکہ پر زور دیا کہ وہ ماہرین فن کی نقل و حرکت پر ’’متوازن اور دوربین نظریہ ‘‘ کے ساتھ توجہ مرکوز کرے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کےایچ ون بی   ویزا میں تخفیف کے عمل سے ہندوستان کے متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے امریکی ارکان کانگریس کے وفد سے بات چیت کے دوران کہا کہ امریکہ کو چاہئیے کہ ماہرین فن کی نقل و حرکت پر دوررس نظریہ کے ذریعہ توجہ مرکوز کرے ۔ اس کا یہ رویہ متوازن ہونا چاہئیے ۔ کیونکہ اس سے نہ صرف ہندوستان متاثر ہوگا بلکہ امریکہ کی ترقی پر بھی اس کا منفی اثر مرتب ہوگا ۔ انہوں نے یاددہانی کی کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر ان کی بات چیت انتہائی مثبت تھی اور انہیں توقع تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ H1B ویزا کی تعداد میں کم از کم ہندوستان کیلئے تخفیف نہیں کرے گا ۔ گزشتہ ماہ اپنی کامیابی پر وزیراعظم مودی کی مبارکباد کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے ہندوستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا تھا ۔ تروولا سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ معاشرہ کو بعض لوگ ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہندوستانی تمدن ہمیشہ ایسے چیالنجس پر غالب آتا رہا ہے ۔ وہ 7 روزہ سری راما کرشنا وچن امریتا سترم کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ افتتاح کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سری راما کرشنا نے ذہنی تحفظات کی حدود توڑ دی تھیں اور مسلم طرز زندگی اپنایا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT