Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / امریکہ کیساتھ نیوکلیئر کے سوائے کوئی معاہدہ نہیں : آیت اللہ خامنہ ای

امریکہ کیساتھ نیوکلیئر کے سوائے کوئی معاہدہ نہیں : آیت اللہ خامنہ ای

تہران۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کے علاوہ کسی اور معاہدہ کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر مسئلہ پر بعض وجوہات کی بناء پر بات چیت کی اجازت دی تھی۔ وہ عوام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ دیگر شعبوں میں امریکہ سے بات چیت کی اجازت بھی نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ کو وسیع تر مسائل پر بات چیت کرنی چاہئے اور اپنی پالیسیوں ایران پر مسلط نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عہدیدار جب ایران کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو اس کا مقصد دراندازی اور ان کا اپنا ارادہ ہم پر مسلط کرنا ہوتا ہے۔ ایرانی قوم ’’شیطان بزرگ‘‘کو عرصہ پہلے اپنے ملک سے نکال چکی ہے۔ ہم ان کی راست رسائی نہیں چاہتے ، اس لئے ہم ان سے بالواسطہ بات چیت اور رسائی فراہم کرسکتے ہیں۔ خامنہ ای کا یہ تبصرہ امریکہ کے ساتھ ایران کے تعلقات کے بارے میں قطعی آخری رائے ہے۔

TOPPOPULARRECENT