Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / امریکہ کی افغانستان میں ہندوستان کو داخل کرنے کی خواہش خطرناک : وزیراعظم پاکستان

امریکہ کی افغانستان میں ہندوستان کو داخل کرنے کی خواہش خطرناک : وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد ۔9 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے افغانستان میں کسی بھی قسم کے کردار کی تردید کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے آج انتباہ دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ہندوستان کو جنگ زدہ افغانستان میں زبردستی داخل کرنے کی خواہش تباہ کن ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اگسٹ میں اپنی جنوبی ایشیاء کی پالیسی کا اعلان کیا تھا اور عہد کیا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ افغانستان میں اپنی شراکت داری میں اضافہ کریں گے۔ انھوں نے ہندوستان کو افغانستان کے امن و استحکام میں بھی بڑا کردار دینے کا ارادہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT