Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / امریکہ کی ترقی اور استحکام میں ہندوؤں اور ہندوستانی نژاد امریکیوں کا اہم رول

امریکہ کی ترقی اور استحکام میں ہندوؤں اور ہندوستانی نژاد امریکیوں کا اہم رول

ہندوستان کے 70 ویں یوم آزادی پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا پیغام
واشنگٹن ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ’ ہند ۔ امریکہ تعلقات اور شراکت داری آج تک کبھی اتنے اچھے نہیں رہے جتنے اب ہیں ۔ امریکی معیشت کو مستحکم کرنے میں ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کا بھی اہم رول رہا ہے ‘ ۔ یہ الفاظ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہے اور ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ امریکی معیشت کو مستحکم کرنے میں ان کے رول کا اعتراف نہ کرنا نا انصافی ہوگی ۔ شکاگو میں انڈیا ڈے پریڈ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہند ۔ امریکہ دوستی اٹوٹ ہے ۔ جو جمہوریت کے اقدار اور باہمی سیکوریٹی کے لیے پائے جانے والے احترام پر مبنی ہے ۔ انہوں نے یہ پیغام ہندوستان کی 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دیا جو پریڈ کے موقع پر پڑھ کر سنایا گیا ۔ ٹرمپ نے اس موقع پر ہندوؤں اور دیگر ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہماری دوستی کے امکانات کبھی اتنے روشن نہیں رہے جتنے اب ہیں ۔ جب کہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ان تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا ۔ اب جب کہ ہم ہندوستان کی عوام کے لیے اس سنگ میل کو منا رہے ہیں لہذا میں تمام ہندوؤں اور دیگر ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں نے امریکہ کو جس عظیم ملک میں تبدیل کیا اس کے لیے ان کے اہم رول کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ اس موقع پر الینائے کے گورنر بروس رانر نے کہا کہ ہندوستانی نژاد امریکی برادری امریکہ کا اٹوٹ حصہ ہے جہاں ان کے مختلف رنگ و نسل ، لباس ، غذا ، موسیقی اور رقص نے بھی اہم رول ادا کیا ہے ۔ بروس رانر نے کہا کہ ہندوستانی برادری نے تجارت اور ثقافت کے شعبہ میں بھی اہم رول ادا کیا ۔ مسٹر رانر نے اس موقع پر اپنی دستخط کردہ ایک اعلامیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے 15 اگست کو الینائے میں ہندوستان کی یوم آزادی منانے کا سرکاری دن قرار دیا ۔ تقریبات کا سلسلہ تقریبا دن بھر جاری رہا جہاں میکا سنگھ کے کنسرٹ نے بھی تقریبات میں چار چاند لگادئیے ۔ اس موقع پر امریکہ کے اعلیٰ سطحی قانون سازوں نے ہند ۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سینئیر ٹیڈکروز جن کا تعلق ٹیکساس سے ہے نے کہا کہ ہم آج ہندوستان کی 70 ویں یوم آزادی منا رہے ہیں اوران مواقع کا خیر مقدم کرتے ہیں جن کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو وسیع تر اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے بھی متعدد مواقع ہیں ۔

دوسری طرف کانگریس مین فرینک پالون نے کہا کہ گذشتہ 70 سالوں سے ہندوستان نے خود کو جمہوریت اور ترقی کی ایک روشن مثال کے طور پر پیش کیا ہے ۔ ہندوستان نے آج بین الاقوامی سطح پر جس طرح خود کو منوایا ہے ۔ اس سے ہند ۔ امریکی تعلقات کو بھی ایک نیا استحکام حاصل ہوا ہے اور ہندوستان امریکہ کا ایک بہترین حلیف ملک ہے جس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔ انڈیانا کے کانگریس مین ٹاڈروکیتا ، ٹیکساس کے کانگریس مین جان کلبرسن اور کانگریس مین پیٹ اولسن نے یوم آزادی کی 70 ویں سالگرہ پر ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کی ۔ دریں اثناء ہوسٹن میں ہزاروں ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں نے حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو کر یوم آزادی کا جشن منایا جب کہ جوش و خروش کے ساتھ ہندوستان کا قومی ترانہ جن گن من گایا گیا ۔ یہاں تک لوگوں نے اپنے مکانات اور منادر کو بھی ہندوستانی ترنگے پرچم کے رنگوں کے قمقموں سے روشن کیا تھا ۔ ہندوستانی قونصل جنرل انوپم رے نے علی الصبح ترنگا پرچم لہرایا اور امریکی سینئر شہریوں اور غیر معمولی کارنامے انجام دینے والوں کو بھی تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سینئر شہری وہ لوگ ہیں جنہوں نے امریکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ میں جب بھی امریکہ کی ترقی کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے ان لوگوں کو خیال آجاتا ہے جو امریکی معیشت کے مضبوط ستون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود ہندوستانی برادری امریکہ کی احسان مند تھی اور اس کے عوض امریکہ کو کچھ دینا چاہتی تھی اور آج صورتحال یہ ہے کہ امریکہ کی ترقی میں ہندوستانیوں کے تعاون کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

 

ایکٹر روفیلو کا ٹرمپ ٹاور کے روبرو خراج عقیدت
نیویارک۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایکٹر مارک روفیلو نے آج ٹرمپ ٹاور کے روبرو شارلیٹ ولے کی متوفیہ ہیتھر ہیئر کی یاد میں موم بتی جلاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ 49 سالہ ایکٹر نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ریمارک کے بعد احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جہاں صدر موصوف نے کہا تھا کہ ’’قصوروار دونوں طرف کے افراد ہیں‘‘۔ سفید فام نیشنلسٹس کی جانب سے 12 اگست کو کیا گیا احتجاجی مظاہرہ پرتشدد ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT