Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / امریکہ کی جنوبی ایشیا پالیسی ٹرمپ کے زیر غور

امریکہ کی جنوبی ایشیا پالیسی ٹرمپ کے زیر غور

واشنگٹن 19 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جنوبی ایشیا میں امریکہ کے مفادات کا تحفظ کرنے ایک حکمت عملی اور اپنے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ وائیٹ ہاوز نے آج یہ بات بتائی ۔ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی کے اپنے مشیروں کے ساتھ اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ وائیٹ ہاوز نے کہا کہ اس مسئلہ پر صدر ٹرمپ کی جانب سے مناسب وقت پر کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔ آج ہوئی ملاقات کے تعلق سے بیان میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے ۔ امریکہ کی جنوبی ایشیا پالیسی کا جہاں تک سوال ہے وہ افغانستان کی پالیسی ہوتی ہے لیکن ٹرمپ انتظامیہ کا احساس ہے کہ جنگ زدہ ملک میں ایک علاقائی کوشش کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کئی دہوں سے موجود مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ وائیٹ ہاوز پریس سکریٹری سارا سانڈرس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے اور وہ امریکی عوام کیلئے مناسب وقت پر اعلان کرینگے ۔ ٹرمپ نے اس سے قبل قومی سلامتی کی ٹیم سے صدارتی تفریح گاہ کیمپ ڈیوڈ میں جنوبی ایشیا کی پالیسی کے تعلق سے مشورے کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT